مخالفین ہماری مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ،منفی پروپیگنڈوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ، رہنما جمعیت علماء اسلام

منگل 10 جولائی 2018 21:44

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنما و حلقہ پی بی 19پشین ٹو پر نامزد امیدوار حاجی اصغر علی ترین تحصیل امیر مولوی عزیز اللہ حنفی حاجی شوکت علی ترین ملیزئی حاجی عبداللہ کھرل ملک لطیف اللہ عرف لالئی نے کھرل گرینڈ قومی جرگے کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے حلقہ این اے 262اور پی بی 19پر نامزد امیدوار کی بھر پور حمایت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرانے کے موقع پر نیشنل پریس کلب پشین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین ہماری مقبولیت سے خوفزدہ ہیں منفی پروپیگنڈوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ،ڈسٹرکٹ پشین جمعیت علماء اسلام کا قلع سمجھاجاتا ہے عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کلین سوئپ کرئیگی مخالفین ہمیشہ مضبوط امیدوار کیخلاف غلط پروپیگنڈے اور افواہیںپھیلاتے ہیں ہم کسی کی عزت اور شخصیت کی کردار کشی نہیں کرتے سیاستدان لوگوں کے دروازے پر دستک دے کر ووٹ مانگتے ہیں لیکن الحمد اللہ عوام ہمارے پاس خود چلے آرہے ہیں زئی و خیلی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے قوم پرستوں کی سیاست کو عوام یکسر مسترد کرچکی ہے ڈسٹرکٹ میں قلت آب مزید بڑھتی جارہی ہے ماضی میں کوئی ڈیمز نہیں بنے گزشتہ پانچ سالوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر کوئی قابو نہیں پایا گیا اور نہ ہی ڈسٹرکٹ میں کوئی یونیورسٹی ،بوائز اور گرلز کالج سمیت کوئی ہسپتال تعمیر ہوا جو کہ اہم اور بنیادی چیزیں ہیں ڈسٹرکٹ کا واحد فٹ بال گراؤنڈ سیاست کی نظر ہونے کے باعث علاقے کے نوجوان کھلاڑی مٹی اور پتھروں میں کھیل رہے ہیں انشاء اللہ 25جولائی جمعیت علماء اسلام کی کامیابی کا تاریخی دن ہوگا اقتدار میں آتے ہیں ڈسٹرکٹ کو درپیش مذکورہ بنیادی مسائل کا خاتمہ یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

متحدہ مجلس عمل کی پلیٹ فارم سے جمعیت علماء اسلام کی حمایت کرنیوالے کھرل قومی گرینڈ جرگے میں عبدالنافع کھرل حاجی عبداللہ کھرل شیخ محمد عظیم کھرل قاری عبداسلام کھرل عبداللہ شاہ کھرل ڈاکٹر محمد نسیم کھرل ملک وزیر خان کھرل عبدالعلی کھرل سید اسماعیل شاہ کھرل محمد قسیم کھرل حاجی داود شاہ کھرل ملک عبدالقیوم کھرل محمد نعیم کھرل حاجی محمد کھرل نور محمد کھرل مولوی شراف الدین کھرل حاجی صالح محمد کھرل اور مفتی حجت اللہ کے نام شامل ہیں اس موقع پر تحصیل امیر جمعیت علماء اسلام مولوی عزیز اللہ حنفی نے من گھڑت الزمات اور پروپیگنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جو کہ متبادل کے حیثیت سے جمع کرائے تھے انہیں پارٹی مرکز کے فیصلے اصغر علی ترین کی حمایت میں واپس لے لیئے جماعت کے نامزد امیدوار اصغر علی ترین جماعت کے مخلص اور دیانتدار ساتھی ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں