لیویز تھانہ سرانان نے گلستان سے کوئٹہ آنے والی ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنادیا

بدھ 13 مارچ 2024 14:24

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) لیویز تھانہ سرانان نے گلستان سے کوئٹہ آنے والی ایمبولینس کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنادیا ہے ۔لیویز تھانہ سرانان رسالدار میجر نصیب اللہ خان لیویز نفری کے ہمراہ چمن کوٸٹہ شاہراہ پر کاروا ئی کرتے ہو ئے ایک ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد ہو ئی ۔

(جاری ہے)

لیویز نے ایمبولینس کو قبضے میں لے کر ملزم کوگرفتار کرلیا اور مزید تفتیش لیویز فورس سرانان کررہی ہے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق کی خصوصی ہدایت ہر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم کٹکےزئی نے سرانان تھانہ کا دورہ کیا اور منشیات میں پکڑی جانیوالی ایمبولینس کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر نسیم کٹکےزئی نے کہاکہ یہ ایک پرائیویٹ ایمبولینس ہے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پشین سے کوئی تعلق نہیں ہے\378

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں