جوڈیشل کمپلیکس پشین میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالوحید بادینی نے پودہ لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

جمعہ 22 مارچ 2024 22:51

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) شجرکاری مہم 2024 موسم بہار کے سلسلہ میں جوڈیشل کمپلیکس پشین میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالوحید بادینی نے پودہ لگاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

بعد ایڈیشنل سیشن جج اسماء مشتاق ، جوڈیشل مجسٹریٹس اصغر خان ، انور مینگل اور محمد رحمان سمیت بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار سینئر ایڈوکیٹ امان اللہ کاکڑ نے بھی پودے لگائے۔۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشین کے ممبران بھی موجود تھے۔فاضل ججز نے شجرکاری مہم کے موقع پر کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ?اور صدقہ جاریہ ہے ، انہوں نے کہا کہ انے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں