پشین میں دو مختلف واقعات میں 2افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا

جمعہ 12 اپریل 2024 22:05

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) پشین میں دو مختلف واقعات میں دو آفراد جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشین کے نواحی علاقے کلی تورہ شاہ میں گھریلوں رنجش کی بناء پر ایک گروپ کی فائرنگ سے مخالف گروپ کے مولوی عبد القیوم جان بحق اور ان کے بھائی عبدالحنان زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پشین لیویز کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔جبکہ دوسرے واقعے میں تحصیل حرمزئی کے علاقے کلی منزری عشیزئی میں کھیت میں کام کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے بائیس سالہ نوجوان خالد خان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں