تحریک کے ذریعے اپنا حق لے کر رہیں گے،عمر ایوب خان

اپوزیشن اتحاد پورے ملک میں جلسے کرے گی، ہر طبقے کے پاس جائیں گے، جلسہ سے خطاب

ہفتہ 13 اپریل 2024 12:25

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ تحریک کے ذریعے اپنا حق لے کر رہیں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے پشین کے راستے میں جگہ جگہ ناکے لگائے تھے۔

(جاری ہے)

عمر ایوب نے کہا کہ ملک کے عوام اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے پیش پیش رہے، اپوزیشن اتحاد پورے ملک میں جلسے کرے گی، ہر طبقے کے پاس جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے سب عیاں ہو جائے گا، آئین کی پاسداری ہوئی تو بانی پی ٹی آئی اور دیگر قائدین جیلوں سے باہر آسکیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں