ْپارلیمنٹ میں قرارداد منظور کرکے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز واپس لئے جائیں، محمود اچکزئی

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:55

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ کی مضبوط جماعت کے لیڈر ہیں، پارلیمنٹ یمں قرارداد منظور کرکے ان کیخلاف تمام کیسز واپس لئے جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشین میں اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ کی مضبوط جماعت کے لیڈر ہیں، پارلیمنٹ یمں قرارداد منظور کرکے ان کیخلاف تمام کیسز واپس لئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر نے بادشاہ کی طرح بینظیر بھٹو کو این آر او دے کر 25برس کے 9ہزار کیسز واپس لئے تھے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے جو بھی تھے ، مگر آج پارلیمنٹ کا سب سے مضبوط لیڈر ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں