یلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کی حفاظت میں دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ، ڈپٹی کمشنر

پیر 15 اپریل 2024 16:46

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا ہے کہ موجودہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کی حفاظت میں ایک دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اور اس بابت عوام کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون بھی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلابی ریلے سے متاثرہ کلی(ڈب خانزئی)اورتحصیل برشور میں (طور مرغہ) پل کی بحالی کے کام کا جائزہ لینے کے دوران وہاں موجود عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے انتظامیہ کو بہتر اقدامات جاری رکھنےاور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی،ڈی،ایم،اے کے اہلکاران سیلابی ریلوں سے متاثرہ مقامات پرعوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض کی بجا آوری میں مصروف عمل رہیں اور عوام غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس بابت عوام کا آمدورفت معطل نہ ہونے پائے اور انہیں ہرقسم کی پریشانی سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے قبل ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت حتیاطی تدابیر اختیار کیے جائیں، دریں اثناء انہوں نے آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کے حق میں دعا مغفرت کی اور کہا کہ پروردگار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

\378

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں