چمن نئے سول ہسپتال کو فعال کیاجائے،حبیب اللہ اچکزئی

منگل 29 جنوری 2019 20:54

قلعہ عبداللہ ۔ 29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) انجمن تاجران ودکانداران کے ضلعی صدر حاجی جمال شاہ اچکزئی ،چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی ،حاجی عبدالشکور نورزئی ،حاجی واحد اچکزئی ،عبدالجبار اچکزئی ،بہادرخان اوردیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ چمن میں پرانہ سول ہسپتال جو انیسو اکیتر میں بنایاگیاتھا اس میں کمرے کم ہونے اور سہولیات کی کمی کی باعث عوام کو زیادہ ترکوئٹہ ریفرکردیاجاتاہیں جبکہ سول ہسپتال چمن میں صرف دس بیڈ کا وارڈ ہیں جبکہ کئی دفعہ چمن میں کسی بھی بڑے سانحہ میں مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہیں جبکہ نئے سول ہسپتال جو کہ ایک خطیر رقم سے بنایاگیاہیں جوکہ دس سال پہلے بنایاگیاہیں اور زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود اس کوفعال نہ کرنا صوبائی حکومتوں کی منہ بولتاثبوت ہیں جبکہ ا س سول ہسپتال کو بنائے ہوئے تین حکومتیں گزرچکی ہیں مگرکسی بھی گورنمنٹ میں اس کوفعال نہیں کیاگیاہیں جوکہ شدید اچھنبے کی بات ہیں انہوںنے مزیدکہاکہ چمن سول ہسپتال کو عوام کی سہولیات کیلئے فعال کیاجائے کیونکہ اس میں ہرشعبے کا اپنا الگ کمرہ ہیں اور وارڈ روم بھی اس سے زیادہ ہیں جوکہ خوشی کی بات ہیں اور اس کو صوبائی سطح پر فعال کیاجائے اور تمام مشینری کو نصب کیاجائے اور چمن میں ایک او پی ڈی ہونے کے باعث چمن کے دوردراز علاقوں سے آنے والے مریض واپس چلے جاتے ہیں کیونکہ او پی ڈی میں جگہ کی کمی ہونے کے باعث مریض مایوس چلے جاتے ہیں انہوںنے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیاکہ چمن سول ہسپتال میں ماہر جنرل فزیشن اور ہرفیلڈ کے لئے ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی بھی عمل میں لائے کیونکہ چمن میں معمولی آپریشن کیلئے بھی کوئٹہ جانا پڑتاہیں انہوںنے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ چمن سول ہسپتال کو جدید طرزپر فعال کرائیں تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہو ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں