درسی کتابوں کی اب تک فراہمی نہیں ہوئی ، پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

سکول جانیوالے بچے ، طلباء کتابوں کی عدم فراہمی کے باعث واپس مایوسی میں گھروں کو لوٹتے ہیں ، بیان

جمعرات 23 مارچ 2023 23:27

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ درسی کتابوں کی اب تک فراہمی نہیں ہوئی ،سکول جانیوالے بچے ، طلباء کتابوں کی عدم فراہمی کے باعث واپس مایوسی میں گھروں کو لوٹتے ہیں ، سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کا بھی اچھا بہانہ یہ ہے کہ درسی کتب نہیں اس لیئے ہم غیر حاضر ہیں ، محکمہ تعلیم ، ٹیکسٹ بک بورڈ فوری طور پر ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو درسی کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ضلع قلعہ عبداللہ کے نئے کالج جس کیلئے پشتونخوامیپ کے دور حکومت میں گورنر صاحب کے فنڈز سے کروڑوں روپے سے اسے تعمیر کیا گیا لیکن محکمہ تعلیم کی غیر سنجیدگی ، غفلت کے باعث آج کالج کے اندر تمام اشیاء کی لوٹ ماری جاری ہے دروازے ، کھڑکیاں ودیگر اشیاء چوری کیئے جارہے ہیں ، صوبائی ، ضلعی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران اس پر خاموش بیٹھے ہیں ، کالج کو جان بوج کر غیر فعال بناکراسے صرف چار دیواری تک محدود کیا جارہاہے تاکہ میٹرک کے بعد طلباء کو مزید تعلیم سے محروم رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، زبیر ترین ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، سید /وہاب آغا ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ خان میں سکولوں میں فرنیچرودیگر بنیادی سہولیات میسرنہیں ، اساتذہ کی بڑی تعداد میں کمی کی وجہ سے تعلیمی فعالیت بحران کا شکار ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات تعلیم سے محروم ہورہے ہیں ۔ جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت، سیکریٹری تعلیم پر عائد ہوتی ہے ۔پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ، بالخصوص درسی کتب کوفوری طور پر فراہم کرکے تعلیمی سلسلے کو فعال کیا جائے دیگر صورتحال میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طلباء اور بچوں کے ہمراہ ؒضلع قلعہ عبداللہ اور صوبائی محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کریگی ۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں