قلعہ عبداللہ میں منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جرگے کا انعقاد:سول عسکری حکام کی شرکت

,جرگے میں منشیات کی کاشت اور افزائش کو روکنے اور افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں کرنے پر اتفاق

جمعرات 31 اگست 2023 22:30

قلعہ عبد اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2023ء) افغان سرحدی علاقے قلعہ عبداللہ میں منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جرگے کا انعقاد کیاگیا،جرگے کی صدارت ڈی سی قلعہ عبداللہ نے کی، جرگے میں سول عسکری حکام اور مقامی قبائل کے عمائدین نے شرکت کی،جرگے میں منشیات کی کاشت اور افزائش کو روکنے اور افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے،جرگے کے شرکاء نے بارڈر مینجمنٹ اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

قبائل عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کو انسداد منشیات کیلئے مزید اقدامات کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔یاد رہے کہ ایف سی بلوچستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اشیائ سمیت منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری ہیں۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں