پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز ، گیارہ سمگلر گرفتار

․6 ٹن ایفیڈرین تلف، 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو گرا دیا گیا، 70 ایکڑ پر منشیات کی فصلیں تلف اور منشیات تیار کرنے والی 28 مشینیں تباہ

اتوار 10 ستمبر 2023 17:05

قلعہ عبد اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2023ء) پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا اس ضمن میں قلعہ عبداللّٰہ میں منشیات کے خلاف ایف سی بلوچستان نارتھ اور دیگر اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دور ان 42 اہداف پر کارروائی کرتے ہوئے 6 ٹن ایفیڈرین تلف، 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو گرا دیا گیا، 70 ایکڑ پر منشیات کی فصلیں تلف اور منشیات تیار کرنے والی 28 مشینیں تباہ کی گئیں۔

(جاری ہے)

منشیات کے خلاف اس کریک ڈاؤن میں 11 افراد کو زیرِ حراست بھی لیا گیا۔منشیات کے اس اڈے کی حفاظت پر 400 سے 500 مسلح غیر قانونی افغان افراد بھی مامور تھے۔مقامی لوگوں نے قلعہ عبداللّٰہ اور گلستان میں منشیات فروشوں کے خلاف اس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔قبائلی رہنما ناصر خان کاکڑ نے کہا کہ دیرینہ خواہش تھی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں