قلعہ عبداللہ میں مراکز صحت فعال ہوگئے

ہفتہ 12 اگست 2023 23:11

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2023ء) ڈی ایچ او قلعہ عبداللہ ڈاکٹر سید حنان آغا کی دن رات محنت اور خلوص کی وجہ سے قلعہ عبداللہ میں مراکز صحت فعال ہوگئے یہ بات اہلیان قلعہ عبدللہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ او قلعہ عبداللہ کی کارکردگی لائق تحسین ہے جس کی محنت اور لگن کی وجہ سے قلعہ عبداللہ کے مختلف مراکز صحت فعال ہوچکے ہیں جس میں قلعہ عبداللہ کے مظلوم عوام کی خدمت اور علاج ہورہاہے ڈی ایچ او ڈاکٹر سید حنان آغا کی ہی بدولت قلعہ عبداللہ میں سالوں سے بند پوسٹیں بحال ہوگئے جس پر قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے ہر قوم ونسل کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے آرڈر ہوچکے ہے اور صحت کے دیگر پوسٹیں بھی شو کیا ہے جس پر ابھی اپلائی ہورہاہے قلعہ عبداللہ کے بے روزگار نوجوان ڈاکٹر سید حنان آغا کے کاوشوں کو سراہتے ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہے جس نے قلعہ عبداللہ کے مخدوش حالت کے باوجود محکمہ صحت کے تمام پروگرامز کو فعال کر رکھا ہے ضلع قلعہ عبداللہ کے بیروزگار نوجوان جو کئی سالوں سے مایوسی کے شکار تھے موجودہ ڈی ایچ او کی محنت اور لگن کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے ایک امید کی کرن پیدا ہوگئی جس پر ڈی ایچ او ڈاکٹر حنان آغا کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے دوسری جانب چند ترقی مخالف عناصر ڈی ایچ او کو بلیک کرنے کی کوششیں کرکے خود اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے ڈی ایچ او ڈاکٹر سید حنان آغا کے خلاف سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے پروہیگنڈے پھیلا رہاہے جس کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے بلیک میل کرنے اور ڈی ایچ او کو بدنام کرنے کی کوشش ہے جس کی ہم اہلیان قلعہ عبداللہ پھرپور مذمت کرتے ہے اور ڈی سی قلعہ عبداللہ اور حکام سے مطالبہ کرتے ہے ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے جو کہ ناجائز اور بغیر کسی ثبوت کے ایسے پروپیگنڈے پھیلا کر قلعہ عبداللہ کے نوجوانوں میں مایوسی کے سبب بن رہاہے۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں