یونین کونسل پیرعلیزئی سے نومنتخب ڈپٹی چئیرمین وجنرل کونسلر سیدسمیع اللہ آغا منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 13 فروری 2023 23:11

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2023ء) جمعیت علماء اسلام حلقہ پیرعلیزئی طورخیل کے امیر مولوی سید حمداللہ آغا‘سید حنان آغا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل پیرعلیزئی سے نومنتخب ڈپٹی چئیرمین وجنرل کونسلر سیدسمیع اللہ آغا کو منتخب ہونے ہر دل کی عطا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہے جمعیت علما اسلام کے تمام چیئرمین وڈپٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امید ہے کہ جمعیت علما اسلام کے تمام ذمہ داران عوام کی خدمات کو اپنا ذمہ داری سمجھ کرکے بڑے دل عوام کی خدمت کو اپنے لئے شعار سمجھتے ہونگے قلعہ عبداللہ کے عوام نے جس طرح جمعیت علما اسلام پر اعتماد کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جمعیت علمااسلام کے نومنتخب چئیرمین وڈپٹی چئیرمین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے اس اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائے ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کے عوام کا بھی تہیہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے جمعیت علما اسلام اور ان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اور عوام دشمن اور مفاد پرست ٹولے کو یہ پیغام دیا کہ مزید قلعہ عبداللہ کے عوام کو ورغلایا نہیں جاسکتا ہے قلعہ عبداللہ کے عوام باشعور اور دین دوست عوام ہے اب ہم کسی کے جھوٹے نعروں اور جھوٹے بیانیے میں آنے والے نہیں ہے۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں