سید صادق آغا پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز کے لئے رول ماڈل ہے،سید افتخار آغا

پیر 11 ستمبر 2023 16:55

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2023ء) سید صادق آغا پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز کے لئے رول ماڈل ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء سید افتخار آغا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوکر اپنا کردار ادا کرنے پر پی ٹی آئی رہنماء صادق آغا کو خراج تحسین پیش کرتے ہے موصوف نے ہر وقت عمران خان کے حکم پر لبیک کہا ہے اور ہر حالات میں پہلا قدم رکھ کر صف اول کا کردار ادا کیا جب سیپاکستان تحریک انصاف پر مشکل وقت آیا تو بہت نام نہاد لیڈرز نے میدان خالی کیا لیکن صادق آغا مشکل کی اس گھڑی میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے سید صادق پی ٹی آئی ٹائیگرز کے لئے رول ماڈل کا کردار ادا کررہاہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہرکارکن کو سید صادق آغا کی طرح ڈٹ کر اپنے حقوق اور منزل کے لئے میدان میں کھڑے ہونا چاہیئے پاکستان تحریک انصاف میں سید صادق آغا کا جیسے لیڈر ہوتے ہوئے کوئی بھی طاقت پاکستان تحریک انصاف کا کچھ نہی بگاڑ سکتا ہے۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں