قلعہ عبداللہ میں اغوا براے تاوان چوری اور رہزنی روز کا معمول بن گیا،عوام عدم تحفظ کا شکار

منگل 18 جولائی 2023 22:29

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2023ء) قلعہ عبداللہ میں اغوا براے تاوان چوری اور رہزنی روز کا معمول بن گیاعوام عدم تحفظ کا شکار ہے انتظامیہ کی غفلت واضح نظر آ رہی ہے افغان قومی مومنٹ کے بیان میں قلعہ عبداللہ کے ناپرسان حالت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن امان کو ایک خاص سازش کے تحت خراب کرنے کی سازش ہورہی ہے عوام کی جان و مال کو شر پسند ڈاکووں چوروں اور لوٹ مار کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے شر پسند عناصر کسی بھی وقت بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،حکومتی انتظامیہ کی نا کامی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ جس علاقے میں قانون نافظ کرنے والے خود محفوظ نہیں تو وہ عوام کو کیسے حفاطت دیگی ، قلعہ عبداللہ خاص کر چمن میں عوام کو ڈاکوں اور اغوا کاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے عوام کی جان ومال کو مکمل تحفظ فراہم کر نے کیلئے ایماندار اور فرض شناس افسران کی تعناتی عمل میں لا کر سیاسی اثر و رسوخ پر تعنات کئے گئے غیر ذمہ دار آفسران کا تبادلہ کیا جائے حکومتی بد انتظامی اور خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے عوام پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے بیان میں گزشتہ روز قلعہ عبداللہ میں بے گناہ شہریوں سے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران سرعام گولی چلانے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقع کی ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں