بجلی کی مسلسل عدم فراہمی سے پشتون بلٹ کی زراعت تباہ اور تمام علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ھو کر رہ گئی،اے کیو ایم

منگل 17 اکتوبر 2023 23:20

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2023ء) بجلی کی مسلسل عدم فراہمی سے پشتون بلٹ کی زراعت تباہ اور تمام علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ھو کر رہ گئی ہے۔زرعی شعبے کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا ہے ۔افغان قومی مومنٹ (اے کیو ایم )کے صوبائی بیان میں کہا کیا ہے کہ مسلسل بجلی کی طویل لوڈشڈنگ سے معمولات زندگی مفلوج ھو کر رہ گئی ہے باغات کو سیزن میں وافر مقدار میں پانی کی ضرورت ھوتی ہے لیکن بجلی نہ ھونے کی وجہ سے سرسبز باغات کے درختوں کے پتے گر جاتے ہیں گزشتہ سال مون سون کی بارشیں فصلوں کیلئے فائیدے کے بجاے نقصان کا سبب بن گئیں تھیں کیونکہ اس موسم کی بارشوں کی پانی تیزاب کی طرح لحاظ سے نقصاندہ ھوتے ہیں بارشوں کے فورا بعد باغات اور سبزیوں کو صاف پانی نہیں ملتا تو اس میں کئی قسم کے امراض جنم لیتے ہیں جس سے فصل مکمل طور پر خراب ھو جاتی ہے بجلی کی عدم فرائمی کی وجہ سے اہل علاقہ سراپا احتجاج ہے اس وقت گریڈ اسٹیشنوں سے سپلائی کی بحالی بند ہے غریب عوام کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

موسم بہار میں جب بھی پانی کی ضرورت پڑتی ہے تو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کی جاتی ہے اکثر اوقات عوام عملے کی غفلت اور غیرحاضری کی وجہ سے بجلی کی سہولت سے محروم رہتی ہیں اور اگر غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہ ھو تو غریب عوام احتجاج پر مجبور ھو ہی جاتی ہے بیان میں کیسکو چیف سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ بجلی کی سپلائی بلا تعطل فرائم کی جائیں اور بجلی لوڈشڈنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدام اٹھاے جائیں ۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں