تحصیل قلعہ عبداللہ میں کل بھی شہری ضروری سہولیات سے محروم

آج بھی سکول ‘ نالیاں اور سڑکیں ٹھوٹ پھوٹ‘پینے کے لئے صاف پانی ،روشنی کے لئے بجلی میسرنہیں

منگل 3 جنوری 2023 19:52

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2023ء) تحصیل قلعہ عبداللہ میں آج بھی شہری ضروری سہولیات سے محروم ہیں ،آج بھی سکول ‘ نالیاں اور سڑکیں ٹھوٹ پھوٹ‘پینے کے لئے صاف پانی ،روشنی کے لئے بجلی میسر نہیں ہے دور جدید می بھی مختلف علاقوں میں سیورج سسٹم کی خراب صورتحال کے باعث تمام علاقے گندگی سے بھرے ہوئے ہے اور راہ گیروں کو روڈ پرپانی جمع ہونے کی باعث شدید دشواری آرہی ہے ،ہمیں تو سہولیات زندگی اگر میسر نہیں ہے کم ازکم ضروریات زندگی تو دی جائے ،تفصیلات کے مطابق تحصیل قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقے کلی میزئی ،کلی لمڑان ،کلی بداوان ،کلی نیو نجک ،کلی پرانہ مجک ،کلی طورخیل سیدان ‘کلی کلازئی اور دیگر گائوں کے مکینوں نے حکمران وقت سے شکوہ کیا کہ اکیسویں صدی میں آج بھی ہمیں سہولیات زندگی میسر نہیں ہے ،سہولیات زندگی تو دور کی بات ہمیں ضروریات زندگی بھی میسر نہیں ہے آج بھی ہمارے ہاں بہتر تعلیمی ماحول نہیں ہے جو سکول میسر ہے ان میں ضروریات زندگی اور ضروریات تعلیم کا نام ونشان نہیں ہے ،پینے کا صاف پانی تک نہیں ہوتا ہے ،بچے سبق سے زیادہ کھیل اور دیگر مشاغل پر توجہ دیتے ہے،ایک طرف ہمیں اپنے روزگار کا مسئلہ ہے تو دوسری طرف اپنے بچوں کو پرائیوٹ سکولوں میں پڑھانے پر مجبور ہے ،لیکن بوجہ مجبوری ہم گھر کے نزدیک بہترین سرکاری سکول نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دلانے کے لئے پرائیوٹ سکولوں میں داخل کرادیتے ہے ،حکمرانوں کی طرف سے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا بڑا چرچا ہے لیکن دراصل ترقیاتی کام وہاں ہوئے جہاں ذمہ دار افراد کے سیاسی فوائد ہو ،آج بھی ہمیں پختہ سڑکیں نہیں ملے ہے اور جو ملیں ہے وہ ناقص میٹریل اور حکام بالا اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت کی وجہ سے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکاہیں جوسڑکیں گاؤں کے بیچوں بیچ بنائے گئے ہے ،ایک ہی بارش سے ان کی اہلیت ظاہر ہوگئی ،اسی طرح آج بھی ہمارے گلیوں میں گھروں کے سامنے گندہ پانی بہتے ہیں گندہ پانی کی بدبو کی وجہ سے گلی میں گذرنا مشکل سے مشکل ترہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں پینے کے لئے صاف پانی تو دور کی بات ضروریات زندگی کے لئے پانی اس مقدار میں میسر نہیں ہے جس مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے ،پانی کی کمی کے باعث ہم ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ایک درخت نہیں لگاسکتے ہے ،بجلی کے معاملے میں ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے بجلی کے معاملے میں آج تک کوئی وزیر ہمارے تقلید نہیں بدل سکا اور نہ بدلنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی ،سالوں سال سے ہمیں فقط چار تا پانچ گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے وہ بھی ایسے وقت کہ جس سے نہ گرمی میں فائدہ لیا جاسکتا ہے اور نہ ہی سردی میں اور مزید برآں بجلی بھی اس قدر کمزور ہوتی ہے جس سے نہ واشین مشین اور نہ کسی اور چیز کا کام لیا جاسکتا ہے ،لہذا ہم حکمران وقت کو آگاہ کرتے ہے کہ گزشتہ انتخابات سے پہلے جس دھوکے سے اقتدار میں پہنچے اس مرتبہ عوام بیدار اور ہوشیار ہوچکے ہیں اور اپ کو اپنے ووٹ کے ذریعے کرارا جواب دینے کے لئے تیار ہوچکے ہیں ۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں