گندم بیج کی تقسیم خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کریں گے گندم بیج کی فراہمی میں حقداروں کو حق دیکر رہیں گے ،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیراحمد خان کاکڑ

پیر 14 نومبر 2022 21:45

قلعہ عبد اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2022ء) ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیراحمد خان کاکڑ نے زراعت آفس میں حکومت بلوچستان کی جانب سے کسانوں میں گندم بیج تقسیم کے عمل کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع قلعہ عبداللہ ثنائاللہ خان اچکزئی ڈی سپرڈنٹ حاجی نصیب اللہ خان ڈی سی سپرڈنٹ محمد شفیق خان کلیم اللہ عبدالباقی عین الدین امین اللہ فلیڈ اسسٹنٹ شمس اللہ سراج الدین محمد یونس محمد یعقوب ساحل خان عبدالبصیر اور علاقے زمینداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیراحمد خان کاکڑ نے کہاکہ گندم بیج کی تقسیم خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کریں گے گندم بیج کی فراہمی میں حقداروں کو حق دیکر رہیں گے جن کسانوں کاشتکاروں کے نام ان پر غور کرکے شامل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مشکلات ومسائل کا حساس زمنیدار وکسان ہمارا قومی اثاثہ جن کے مسائل حل کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں کسانوں کو کوئی بھی مشکل درپیش ہو ہمارے دروازے ان کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں جب بھی کسانوں کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتو براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں