ہم تمام اتحادی اراکین 2018کے الیکشن میں بھی اکھٹے رہیں گے،ایک ہی پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے ، بلوچستان کے حقوق کے لئے آواز بلندکرتے رہیں گے،میر جان جمالی ، سردار صالح بھوتانی ودیگر کی پر یس کانفرنس

جمعرات 18 جنوری 2018 23:20

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) صوبائی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی اور ماحولیات پرنس احمد علی، مشیر اطلاعات انوار الحق کاکڑ ، مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی، میر جان محمد جمالی ، بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمر ک خان اچکزئی، مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سابق سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے جمعرات کو سابق صوبائی وزیر میر فائق جما لی کی رہائشگاہ پر پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام اتحادی اراکین 2018کے الیکشن میں بھی اکھٹے رہیں گے اور کسی بھی سازش کرنے والے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزراء میر سرفرازبگٹی،حاجی غلام دستگیر بادینی،حاجی اکبر آسکانی، میر عامر رند،طاہر محمود خان،رکن صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی سابق صوبائی وزیر میر فائق جما لی بھی مو جود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں