ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا سے پیپلز پارٹی کے صدر حاجی علی مدد جتک ودیگر رہنمائوں کی ملاقات

جمعہ 20 جولائی 2018 23:51

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا سے پیپلز پارٹی کے صدر حاجی علی مدد جتک ودیگر رہنمائوں کی ملاقات
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا سے جمعہ کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے صدر حاجی علی مدد جتک ،بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265سے امیدوار روزی خان کاکڑ،پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر غزالہ گولہ ،ملک ابرارنے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور25جولائی کو ہونے والے انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثناء پٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا سے جمعہ کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے صدر حاجی علی مدد جتک اور ملک ابرار نے سراوان ہاؤس جاکر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی ، شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے صاحبزادے جمال رئیسانی سے مستونگ خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے نوابزادہ شہید سراج رئیسانی کی شہادت پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں