بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے 2ارکان اسمبلی جام کمال خان اور میر یونس عزیز زہری نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے، آج 11بجے وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا

ہفتہ 18 اگست 2018 00:40

کوئٹہ۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) بلو چستان صوبائی اسمبلی سیکریٹر یٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق 17اگست 2018جمعہ کے روز صبح 9بجے تا شام 5بجے سے قبل تک سیکریٹری اسمبلی کو وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے‘ موصول شدہ کا غذات نامزدگی کی چانچ پڑتال شام 6بجے اسپیکر چیمبر میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ان میں رکن اسمبلی جام کمال خان اور رکن اسمبلی میر یونس عزیز زہری شامل تھے واضع کہ آج 18اگست 2018بروز ہفتہ صبح 11بجے منعقدہونے والے بلو چستان صوبائی ا سمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ کا انتخاب کریں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں