ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ائرپورٹ پر وی آئی پی لائونج کی بجائے عام مسافروں کے ساتھ کوئٹہ ائر پورٹ سے باہر آئے

پیر 20 اگست 2018 23:40

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ائرپورٹ پر وی آئی پی لائونج کی بجائے عام مسافروں کے ساتھ کوئٹہ ائر پورٹ سے باہر آئے
کوئٹہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) کوئٹہ سٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری پیر کو پہلی بار اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے ،کوئٹہ ائرپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کوئٹہ ائرپورٹ پر وی آئی پی لانج کی بجائے عام مسافروں کے ساتھ ائر پورٹ سے باہر آئے اور بغیر کسی پروٹوکول وسیکورٹی کے تحریک انصاف کے کارکنوں اور کوئٹہ کے شہریوں سے گھل مل گئے ،شہریوں نے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کو اپنے درمیان پاکر خوشی سے پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان حق میں نعرے لگائیں کہ کوئٹہ میں بھی تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے کہ قومی اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر عام مسافروں کے ساتھ ائرپورٹ سے باہر آیا ہے اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے وی آئی پی پروٹوکول کے خاتمے اور سادگی وکفایت شعاری کا کلچر اپنا کر عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں