ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کا ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس

پیر 12 نومبر 2018 14:45

ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کا ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے والدہ ماجدہ کی انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ،پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری سے ان کے والدہ کی انتقال پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان قاسم خان سوری کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں