بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے ساتھ گردوغبار کا امکان ،پی ڈی ایم کی طرف سے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

اتوار 21 اپریل 2019 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے ساتھ گردوغبار کا امکان بتایا گیا، پی ڈی ایم کی طرف سے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بالائی اوردرمیانی علاقوں میں جمعرات تک نئی موسمیاتی لہرکے تحت بارشوں کانیا سلسلہ داخل ہوجائے گا۔

کوئٹہ، قلات، ژوب، نصیرآباد اورسبی ڈویژن کے مختلف اضلاع متاثرہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان عمران زرکون نے کسی بھی قسم کی جانی ومالی ودیگرنقصانات سے بچاؤ کیلئے تمام ضلعی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ حکام کوحفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مشینری ودیگرآلات کی فراہمی سمیت ہنگامی بنیادوںپرعملے کی حاضری کویقینی بنائے جبکہ شہریوںکوپکنک پوائنٹس اورسیاحتی مقامات پر جانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلیوںکے پیش نظر حالیہ تیزبارشیں اورگردوغبار کاسلسلہ تاہنوز جاری ہے۔تاہم محکمہ این ڈی ایم حکام کے مطابق حالیہ سیلاب اور بارشوں سے زیادہ تر اموات بلوچستان میں ہوئیں ،اس دوران دوہزارسے زائد مکانات اورکھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔بلوچستان میںطوفانی بارشوں کے باعث سیلابی گزرگاہوں سے سینکڑوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ،غیر موسمیاتی بارش اورتیز ہواؤں کے سبب متعددمقامات پر بجلی کے کھمبے ،سائن بورڈزاوردرخت بھی اکھڑ گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں