ؒکوئٹہ، جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کی پشاور سمیت پولیو کے قطرے پلانے سے سینکڑوں بچوں کی حالت غیر ہونے کی پرزورمذمت

پیر 22 اپریل 2019 23:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) کوئٹہ جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ، جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین،مولانا ولی محمدترابی،مولانا خدائے دوست اور کابینہ کے دیگراراکین نے اخباری بیان میں پشاور سمیت پولیو کے قطرے پلانے سے سینکڑوں بچوں کی حالت غیر ہونے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیوکے قطرے مشکوک کہلانے والوں کی بات سچ نکلی اس سے ملک کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں بچے اب تک ہلاک ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ پولیو کے قطرے زبردستی پلانے والے اس کاجواب قوم کو دیں کہ ان کو کیادیاجارہاہے کہ یہ مشکوک قطرے پلانے پر زبردستی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ناداربیماربچوں کی علاج معالجہ پر کسی قسم کا زبردستی نہیں اور نہ ہی ان کا علاج میسرہے دوسری جانب پھول جیسے تندرست بچوں کو پولیو کے قطرے زبردستی اور بندوق کے نوک پر پلانا ایک سازش نہیں تو کیاہے انہوں نے کہاکہ پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتاکہ وہ ان قطروں کے پینے سے زندہ بھی رہ سکیں گئے ا نہیں لہٰذا عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یہ مشکوک اور خونی قطرے پلائے یا نہ اس بارے کسی قسم کی زبردستی کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک بھرکے ہسپتال ایسے بچوں سے بھرے پڑے ہوئے ہیں جو مختلف بیماریوں کا شکارہیں مگر ان کے علاج معالجہ پر کوئی توجہ نہیں دیاجارہاہے دوسری جانب تندرست بچوں کو پولیو کے مشکوک قطرے پلائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ گھرگھر اور گلی گلی یہ زہر پینے کو کوئی تیارنہیں نہ ہی لوگ اپنے بچوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں