صوبائی وزراء اور صوبائی مشیران کا میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار

ہفتہ 18 مئی 2019 23:10

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) صوبائی وزراء اور صوبائی مشیران نے اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد سابق صوبائی وزیر میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں اطلاعات و خزانہ کے صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ اسپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد سابق صوبائی وزیر میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر دلی غم و رنج ہوا ہے۔

انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم میر عبدالمجید بزنجو جیسے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے لیئے کم دوسروں کیلئے زیادہ سوچا ہو۔ انہوں نے کہا کہ میر عبدالمجید بزنجو کی وفات سے ڈسٹرکٹ آواران کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے مرحوم کی قابل قدر خدمات پر تاریخ میں مرحوم کا نام سنہری حروف سے لکھا جائیگا اور انکی انسانیت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مرحوم نے ڈسٹرکٹ آواران سمیت بلوچستان میں عوامی فلاح وبہبود کے لیئے بھرپور جدوجہد کی وہ ایک شفیق بزرگ سیاستدان اور ایک انتہائی نرم دل رکھنے والے عظیم انسان تھے انہوں نے کہا کہ ہم رب العزت سے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے والد میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صوبائی مشیر برائے کھیل و ثقافت سیاحت آثار قدیمہ اور امور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور وسطی پنجاب کے صدر جناب قمر زمان قاہرہ کے جواں سالہ بیٹے کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خداوندی تعالیٰ قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کے بیٹے کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے۔

صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو کے والد کی وفات پر رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ میر عبدالمجید بزنجو ایک سنجیدہ اوراعلیٰ پائے کے سیاست دان تھے ان کی صوبے کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ مرحوم کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد سابق صوبائی وزیر الحاج میر عبدالمجید بزنجو کراچی میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاؤں شندی جھاؤ میں آج ( اتوار ) کی جائے گی جبکہ سوموار 20مئی کو بزنجو ہاؤس بلمقابل سوک سینٹر حب میں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی نے اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد سابق صوبائی وزیر میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر وہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ صوبائی مشیر وزیراعلیٰ برائے لائیو سٹاک مٹھا خان کاکڑ نے اسپیکر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے والد میر عبدالمجید بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمایا پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں