گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبے بھر کی قومی شاہراہوں پر مسافروں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کی ہدایت

بدھ 22 مئی 2019 17:15

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبے بھر کی قومی شاہراہوں پر مسافروں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کی ہدایت
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبے بھر کی قومی شاہراہوں پر مسافروں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر پیٹرولنگ کااصل مقصد شاہراہوں کو سفر کیلئے محفوظ بنانا ہے تاکہ مالی و جانی نقصانات کم سے کم ہو ں۔

(جاری ہے)

گورنر نے تمام متعلقہ اداروں اور ذمہ دار آفیسران پر زور دیا کہ وہ کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کے خاتمے ، مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اس پر گشت کو مزید موثر بنانے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر ( ویسٹرن زون ) شاہد احسان سے بدھ کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران سی پیک کے پیش نظر قومی شاہراہوں کی تعمیر ، کوئٹہ مغربی بائی پاس کی وسعت اور صوبے بھر میں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے کر مختلف مقامات پر بائی پاس کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں