ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم کی کارروائی ،ممنوعہ اور مضر صحت اجینو موتو (چائنیز سالٹ) اور گٹکا کی موجودگی پر گودام کو سیل کردیا

منگل 18 جون 2019 23:45

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر بی ایف اے کی معائنہ ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز سیدہ ندا کاظمی کی سربراہی میں سیٹلائٹ ٹاون نیو اڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اور مضر صحت اجینو موتو (چائنیز سالٹ) اور گٹکا کی موجودگی پر گودام کو سیل کردیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پابندی اور غیر قانونی طریقے سے سمگل کردہ اجینو موتو کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔

ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے میجر (ر) بشیر احمد کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اجینو موتو (چائنیز سالٹ )انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے چائنہ سالٹ میں مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کیمیکل پایا جاتا ہے جو خواتین میں چھاتی کے کینسر کا سبب بننے کے علاوہ اس سے انسانوں میں دل ،گردے،سینے ،بدہضمی اور ہائپر ٹینشن جیسے امراض لاحق ہوتے ہیں جس کی بنا پر سپریم کورٹ نے اس کی تیاری ،سٹاکنگ اور خرید و فروخت کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چائنیز سالٹ کھانے کا ذائقہ تو بڑھاتا ہے لیکن اس سے کئی زیادہ انسانی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جس کی فروخت کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس حوالے سے احکامات کی خلاف ورزی کرنے و الوں کے سا تھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں