بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پیر 15 جولائی 2019 22:50

کوئٹہ۔ 15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اسلام آباد کے ساتھ یادداشت کا مقصدبلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدارکے اساتذہ اور طلباء کے لئے جدید تکنیکی اور تحقیقی ٹریننگ کا انعقاداورصوبہ کے بے روزگار نوجوانوں کے لیئے تکنیکی تربیتی پرگرامزکا آغاز کرنا ہے جو صوبے کے نوجوان کے لیئے ایک مثبت قدم ہے جس سے اُنھیں مستقبل میں روزگار کے بہتر موقع میسر آسکیں ۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑنے کہاہے کہ باہمی مفاہمتی یاد داشت معاہدوں سے نہ صرف بی یو ای ٹی خضدار بلکہ پورے بلوچستان کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا ،اس سے طلباء و اساتذہ وعام ونوجوانوں کی فنی صلاحیتوں میں اضا فہ ہوگا اور وہ ہنر سے آراستہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

ہماری کوشش ہے کہ ہم ایسے اقدامات اٹھائیں کہ جس سے صوبے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے اور یہاں کے طلباء تیکنیکی مہارت سے آراستہ ہوں جس کے لئے ہم محنت وجدوجہد اور کوششیں کررہے ہیں اس میں ہمیں کافی حدتک کامیابی بھی ملی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یاداشت کا مقصد نہ صرف خضدار یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء کی تکنیکی ٹریننگ بلکہ پورے صوبے کے نوجوانوں کی فنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ جس سے اُنہیں مستقبل میں روزگار حاصل کرنے کے لئے اچھی فنی تربیت کا حاصل ہونا ، تیکنیکی مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں