عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،صوبائی مشیر برائے ایکسائز ملک نعیم خان بازئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 00:20

کوئٹہ۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) صوبائی مشیر برائے ایکسائز ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہ پہنچائیں گے عوام کی خدمت میں منشور ہے عوامی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی تاجوال کتیر کچلاک میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آج الیکشن نہیں اور نہ ہی ووٹ لینے آیا ہوں بلکہ عوام کا خادم ہوں ان کے مسائل مشکلات سے آگاہی حاصل کرکے انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حاضرہواہوںانہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کو زئی اور خیلی کے نام پر تقسیم کیا گیا کچھ لوگوں نے اسلام کا مقدس نام استعمال کیا مگر آج بھی عوام پانی بجلی گیس سڑکوں کی سہولیات سے محروم ہیںایک ہی طرح کے لوگ اقتدارمیں آئے ہیں لیکن پانچ سال میں عوام کے لیے ٹکے کا کام نہیں کیا صرف عوام کو نعروں کے ذریعے ٹرخایا گیا انہوں نے کہا کہ عوام کا سب سے اہم مسئلہ پینے کے پانی کی فراہمی ہے عنقریب پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا عوام کو خوشنما نعروں سے ہرگز دھوکہ نہیںدیا جائے گا بلکہ ایمانداری سے عوام کے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے کیونکہ عوام نے اپنی قیمتوںووٹوںکے ذریعے کامیاب بنایا انکی خدمت میرا منشور ہے تقریب سے حاجی عبدالودود حاجی اجمل خان حاجی نورغفار نے بھی خطاب کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں