کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کی قیادت میںریلی

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:05

کوئٹہ۔ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ظفر علی ایم شہی کی قیادت میں ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ضلعی آفیسران اور اسکولوں کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ قومی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی مختلف جگہوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی آفس پہنچی ریلی کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ظفر علی ایم شہی نے کہا کہ بھارت غاصبابہ طور پر کشمیرر پر قبضہ کئے بیٹھا ہے اور اپنے جبر کی بنیاد پر نہتے کشمیریوں کے حق پامال کر کے ان پر ظلم کے پہاڑتوڑ رہا ہے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیاہے عالمی برادری کی خاموشی مظلوم کشمیریوں کے زخموںپر نمک پا شی کے مترادف ہے پاکستانی عوام سینہ سپرد ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے ا ن پر کئے جانے والے مظالم نا قا بل بر داشت ہیںہم سیا سی اخلاقی اور سفارتی سطح پر کشمیر کا مسلہ اجاگر کر تے رہیں گے ان کے ساتھ ہمارا خونی رشتہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم امام کو کشمیری مسلمانوں کے خلاف یکجاں ہو نا ہو گا بھارتی ظلم کے خلاف یکسر آواز بلند رکر نی ہو گی تاکہ مظلوموں پر ہونے والے ظلم کا ازالہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ کشمیرپر بھارتی غاصبانہ قبضے کو ستربرس بیت چکے ہیں مگر وہ کشمیری عوام کے حق خود اردیت کو دبا نہیں سکا کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑی ہے ہم روز اول سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اوربھارتی مظالم کے خلاف دنیا کے ہرپلیٹ فارم سے آوازبلند کرتے رہیں گے آج پاکستان کے کونے کونے میں بھارتی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں اور پوری قوم نے بھارتی ظلم کے خلاف الم بغاوت بلند کررکھا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں