کورونا وائرس نے ایک عالمی وباء کی شکل اختیار کر لی ہے، موذی وباء سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے سوا کوئی علاج نہیں، میر جان محمد جمالی

منگل 31 مارچ 2020 15:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنائزر رکن بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ایک عالمی وباء کی شکل اختیار کر لی ہے اور ابتک یہ موجودہ صدی کی تباہ کن بیماری ثابت ہوئی ہے اس موذی وباء سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے سوا کوئی علاج نہیں عوام حکومت کی جانب اٹھائے گئے اقدامات اور احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینے کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے "اے پی پی "سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر جان محمد جمالی نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے کورونا وائرس کی وبائ نے انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ ترقیافتہ ممالک سمیت ترقی پذیر ممالک میں معیشت کا پٹھہ بٹھا دیا ہے دنیا کی بڑی اسٹاک ایکسچینجز کریش ہوچکی ہیں اور کروڑوں لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں ان حالات سے نکلنے میں دنیا کو ایک عرصہ لگے گا میر جان محمد جمالی نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے ایجاد کے لئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں تاہم اس وقت تک کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ایسے حالات میں احتیاط ہی کورونا وائرس سے بچاو کا واحد راستہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو لاک ڈاون کا فیصلہ اٹلی اور ایران جیسی بڑی تباہی سے بچنے کے لیے کرنا پڑا اس کے سوا حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا میر جان محمد جمالی نے کہا کہ عوام کو لاک ڈاون کے دوران حکومت سے تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہنا چاہیے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکل کر اس موذی بیماری کو از خود گھر نہیں لانا چاہئیے انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کی معاونت اور غریب افراد کی مدد کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں معاشی پیکج کی فراہمی پر کام کررہی ہیں اور دستیاب وسائل میں عوام اور صنعتی شعبے سمیت روزگار کی فراہمی پر متعین نجی و سرکاری اداروں کو ممکنا معاونت فراہم کرکے معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں