کوروناوائرس کے خلاف فرائض سرانجام دینے ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس اور نرسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

بدھ 1 اپریل 2020 15:10

کوئٹہ۔یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے کوروناوائرس کے خلاف فرائض سرانجام دینے ڈاکٹرز اورپیرامیڈکس اور نرسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کوروناکے خلاف جنگ میں پہلے سپاہی آپ ہیں فرنٹ لائن پر آپ نے لڑنا ہے ملک کی سلامتی کیلئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر آپ جو قرنیانیاں دے رہے ہیں معاشرے کا ہرفرد آپکو خراج تحسین ہیش کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لسبیلہ انتظامیہ کی جانب سے ڈی ایچ کیو اوتھل میں ڈاکٹر زاور پیرامیڈکس کے اعزازمیں منعقدہ سلامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈی سی لسبیلہ نے کہا کہ لسبیلہ انتظامیہ یہ یقین دلاتی ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں یہ سلامی آپ کے اعزاز میں آپ کی خدمات کے اعتراف میں دی جارہی ہے، ایس ایس پی لسبیلہ پرویز عمرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس معاشرے میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر آپ لوگ ہیں اور ہم آپکے ساتھ کھڑے ہیں کورونا کوشکست دینے کیلئے آپ کے بلند حوصلوں کیساتھ قوم کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں انشااء اللہ آپکی کوششیں رائیگاں نہیں جائینگی لسبیلہ پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں یرقدم آپکے ساتھ ہے اور رہیگی،،اس موقع پر ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور،ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ،ایدھی ویلفیئر فائونڈیشن،اور پی پی ایچ آئی کے ٹیم ممبران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں