مولانا فضل الرحمان کی کوئٹہ آمد، سریاب کسٹم پر جمعیت کے کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا ، زبردست گل پاشی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:27

مولانا فضل الرحمان کی کوئٹہ آمد، سریاب کسٹم پر جمعیت کے کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا ، زبردست گل پاشی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کا کوئٹہ پہنچنے پر سریاب کسٹم پر جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی قیادت میں ضلع کوئٹہ کے کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا اور زبردست گل پاشی کی گئی مولانا فضل الرحمان نے ممتاز عالم دین مولانا سید عبدالستار شاہ کے مدرسہ جاکر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کی کامیابی کیلئے تلاوت قرآن اور وضائف کا اہتمام کریں اس موقع پر جمعیت علما اسلام سندھ جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا سید آغا محمود شاہ ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد مولانا مفتی محمد روزی خان شیخ مولانا احمد جان حافظ خلیل احمد سارنگزئی اور دیگر موجود تھے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسے مواقع پر اپنی قوت پر غرور کی بجائے اللہ تعالی کی جانب متوجہ ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس نظام کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے انہوں نے مولانا سید عبدالستار شاہ کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں