پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس مسترد کرتے ہیں ،کسی صورت نہیں لگانے دینگے ، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

اتوار 17 جنوری 2021 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،حضرت علی اچکزئی، قیوم آغا ،میر یاسین مینگل ،سعداللہ اچکزئی، ظفر کاکڑ ،نقیب اللہ کاکڑ، حاجی خدائیدوست ،حاجی ہاشم کاکڑ، عبدالخالق آغا، عنایت درانی، عباس لہڑی ،نعمت سمیت دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس مسترد کرتے ہیں اور کسی صورت نہیں لگانے دینگے ایف بی آر نے گزشتہ روز بیان میں کہا تھا کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس لگائیں گے جو کسی صورت ہم نہیں لگانے دینگے ہوٹلز ریسٹوارٹ فوڈ پوائنٹ مارکیٹز پر لگانے کا جو فیصلہ کیا تھا اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں صوبہ پہلے ہی کئی مسائل جس میں بجلی گیس پانی کا شکار ہے اور ابھی ایف بی آر نے مزید کاروباری حلقہ کو پریشان کر رکھا ہے اور دوسری جانب وفاقی حکومت نے عوام اور تاجروں پر پٹرولیم کا بم گرا یا ہے جس سے چیزوں کے قیمت آٹومیٹک پڑ جانی گے اور مہنگائی مزید ہوگا حکومت کے دعوے دھرے کے رھرے رہ گئے حکومت حوش کے ناخن لے تاجر برادری کو ریلیف دینے کے بجائے دن بہ دن مزید تنگ کررہے ہیں جس سے معیشت مزید خرابی کے طرف جارہی ہے ایف بی ار کے اعلی حکام سے ہمارا مطا لبہ کیا ہے کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس لگانے کا فیصلہ واپس لے بصورت دیگر تاجر برادری ایف بی آر آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں