سانحہ سیالکوٹ انسانیت سوز واقعہ ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ، انجمن تاجران بلوچستان

اسلام ہمیں بھائی چارے امن اور اخوت کا درس دیتا ہے نہ کے قتل و غارت گیری یا لوگوں کو جلانے کا ،رحیم آغا ودیگر کا بیان

اتوار 5 دسمبر 2021 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری عمران ترین، سینئر نائب صدر حاجی نصرالدین کاکڑ ، نائب صدر میر محمد رحیم بنگلزئی ، نائب صدر حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، فنانس سیکرٹری سید حیدر آغا، ڈپٹی چیئرمین خان کاکڑ ،آفس سیکرٹری علی الرحمان ودیگر نے سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کے وحشیانہ قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام ہمیں بھائی چارے امن اور اخوت کا درس دیتا ہے نہ کے قتل و غارت گیری یا لوگوں کو جلانے کا انھوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ انسانیت سوز واقعہ ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے انجمن تاجران بلوچستان سانحہ سیالکوٹ میں قتل ہونے والے منیجر کی اہل خانہ غم میں برابر کے شریک ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سر عام ظلم میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر عبرتناک سزائیں دیں تاکہ آئندہ کو بھی اس طرح کے انسانیت سوز واقعہ عوام کرنے کا سوچ بھی نہ سکے، انھوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث عناصر نے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کیا ہے اور ساری دینا میں ملک و قوم کی بدنامی ہوئی ہے اور ان عناصر کی وجہ سے اسلام بدنام ہوا ہے جبکہ اسلام ہمیں اس طرح کے ناپاک اور ظالمانہ اقدامات کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا، دریں اپنا انھوں نے کہا ہم نے سناہے اس واقعہ کے ساتھ تعلق نہ رکھنے والوں کو پولیس اپنی ناکامی چھپانے کے لئے گرفتار کررہی ہے جو کہ خلاف قانون اور انسانیت ہے ہم آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیالکوٹ پولیس کی جانب سے بے گناہ لوگوں گرفتار کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بے گناہوں کو رہا کردیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں