پ*وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کی زیرصدارت ویڈیولنک اجلاس

)اجلاس میں چاروں صوبوں سے وزارت صحت کے نمائندگان نے اپنے اپنے صوبے میں وزیر اعظم ہیپاٹائٹس سی کنٹرول پروگرام، بچوں میں غذائی قلت سے متعلق اقدامات، نرسنگ مڈ وائفری تربیتی پروگرام اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پیکج پر پیش رفت سے متعلق آگاہی دی

اتوار 23 اگست 2020 11:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت انٹرنل منسڑیریل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کونسل کا ویڈیو لنک اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں سے محکمہ صحت کے وزراکو مدعو کیا گیا تھا پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد ، سندھ کی نمائندگی صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا پیچوہو، بلوچستان کی نمائندگی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور خیبر پختون خواہ کی نمائندگی صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے کی اجلاس میں چاروں صوبوں سے وزارت صحت کے نمائندگان نے اپنے اپنے صوبے میں وزیر اعظم ہیپاٹائٹس سی کنٹرول پروگرام، بچوں میں غذائی قلت سے متعلق اقدامات، نرسنگ مڈ وائفری تربیتی پروگرام اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پیکج پر پیش رفت سے متعلق آگاہی دی، بلوچستان سے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ صوبے میں جاری مختلف نیوٹریشن پروگرامز کو بار آور اور مفید بنانے کے لئے ایک ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام کردیا گیا ہے جبکہ بچوں میں غذائی قلت کے مسائل سے متعلق نیشنل لیول کی ایک کیس اسٹیڈی پشین میں جاری ہے انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کے تمام بنیادی محرکات کا جائزہ لیکر مسئلے کی بنیادی وجوہات کو سمجھے بغیر اس کا پائیدار حل ممکن نہیں، اس کے ساتھ ساتھ سوشل موبلائزیشن اور معاشرتی رویوں میں تبدیلی کے لیے باقائدہ مہم چلانا ناگزیر ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا کہ بلوچستان میں چھ نرسنگ اسکولوں کو اپ گریڈ کرکے نرسنگ کالجز کا درجہ دے دیا گیا ہے صوبے میں 7 مزید نرسنگ کالجز قائم کئے جاررہے ہیں بلو چستان میں اسوقت 16 مڈ وائفری اسکول اور 6 پبلک ہیلتھ اسکول فعال ہیں صوبے میں ٹرینڈ مڈ وائفری کی تعداد 650 سے زائد اور پبلک ہیلتھ اسکولز سے ٹرینڈ ایل ایچ ویز کی تعداد 470 سے زائد ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نرسنگ ڈپلومہ ختم کرکے ڈگری پروگرام متعارف کرایا گیا ہے اور یہ امر باعث اطمینان ہے کہ مقامی خواتین کی ایک بڑی تعداد نرسنگ کے شعبے کو اپنا رہی ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے خلاف وزیر اعظم پروگرام صحت کے شعبے میں ایک غیر معمولی اور موثر پیش رفت ہے جس کے فوائد سے بلوچستان بھی مستفید ہوگا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبے سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات کی پیش رفت کا ازخود جائزہ لے رہے ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پیکج کے تحت بلوچستان میں مرحلہ وار عمل درآمد جاری ہے اور اشتراکی حکمت عملی کے تحت اس پیکج کے دائرہ کار میں بتدریج اضافہ کیا جارہا ہے، وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے حکومت بلوچستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے ملک میں طبی ڈھانچے کی بہتری ممکن ہوگی اور سرکاری سطح پر عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی دستیابی ممکن ہوسکے گی .

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں