مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر بدترین مظالم پر اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے فوری نوٹس لیں ،پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان

بدھ 15 جون 2022 20:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2022ء) پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں پر بدترین مظالم ، گھروں کی مسمار ی،خواتین کی عصمت دری اور نوجوانوں کو تشدد سے قتل کرنے کے واقعات پر اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے فوری طور پر نوٹس لیں ،او آئی سی اورعالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے، پورے علاقے میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں ، پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان مقبوضہ ریا ست کی عوام کو بے مثال جدوجہد آزادی اور لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمیں یقین ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی، کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودا راد یت دیا جائے۔

(جاری ہے)

میاں نعیم الدین کا کہنا تھا کہ نریندرمودی حکومت نے 5اگست2019ءکے اقدام کے بعد کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے نئی سازشیں تیار کی ہیں جس کے تحت مقبوضہ وادی کی مسلم اکثر یت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے وہاں ہندوئوں کی آبادکاری ہو رہی ہے عالمی رپورٹس کے مطابق اب تک 45لاکھ غیر ریاستی انتہا پسند ہندوئوں کو ڈومیسائل جاری کردئیے گئے ہیں تاکہ آئندہ نام نہاد انتخابات کے ذریعے ہندو وزیر اعلیٰ لانے کیلئے راہیں ہموار ہوں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں