عمران خان بتائیں عوام کو ریلیف فراہم کر نے کا تعلق سر دی یا گرمی سے کیا ہی ،مولانا محمد شفیق دو لت زئی

افسوس ہو تا ہے عمران خان اب بھی کہہ رہے ہیں پاکستان دنیا میں سستا ترین ملک ہے ، رہنماء جے یو آئی(س)

جمعرات 9 دسمبر 2021 16:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی رہنماء وصوبائی ترجما ن مولانا محمد شفیق دو لت زئی نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو کبھی سر دی اور کبھی گر می میں ریلیف فراہم کر نے کا وعدہ کر تے ہیں عمران خان اب عوام کو بے وقوف بنا نا بند کر دیں اگرعوام کو فیصلے کا اختیار دے دیا جائے تو آج ہی موروثی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جس نئے پاکستان کی بات کی تھی اس نئے پاکستان میں سونامی کے سواء کچھ نہیں آیا عمران خان یہ بتائیں کہ عوام کو ریلیف فراہم کر نے کا تعلق سر دی یا گرم سے کیا ہی افسوس ہو تا ہے کہ عمران خان اب بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان دنیا میں سستا ترین ملک ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی غریب عوام کا جینا حرام کر دیا تھا کیا حکومت کے پاس عوام کو ریلیف فرا ہم کر نے لئے کوئی پا لیسی موجود نہیں ہے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں جس سے کسان، مزدور اور عام آدمی پس رہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی ضد پر ڈٹی ہوئی ہے اور ناکام تجربے ملک پرکرنے کی کوشش کر رہی ہے ہم تمام ناکام پا لیسوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے ہرماہ بجلی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے گلے پر چری پھیری جارہی ہے مہنگائی کے زمہ دار عمران خان ہیں لیکن قربانی کا بکرا عوام کو ٹھرایا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں