عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے،چیف سیکریٹری بلوچستان

منگل 17 جولائی 2018 21:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیرنے کہا ہے کہ پانی زندگی کی علامت ہے اس کے بغیر زندگی کے وجود کا تصور ممکن نہیں ہے اور اس وقت پاکستان کوقلت آب کا سامناہے اور سب سے بدترین صورتحال صوبہ بلوچستان کی ہے جہاں زیر زمین پانی کی سطح دن بہ دن گرتی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور مختلف تنظیموں کے اشتراک سے بعنوان ’’صوبے میں پانی کی قلت ‘‘ پر ایک روزہ منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے اور اس کیلئے حکومت نے اہم اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں پانی کی قلت دور کرنے اور پانی کے بے دریغ استعمال کے حوالے سے لوگوںمیں شعور و آگہی مہم کیلئے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے جائیں ۔

انہوںنے کہا کہ پانی کی کمی پرمستقبل بنیادوں پر قابو پانے کیلئے ڈیموں کی اشد ضرورت ہے اس ضمن میں صوبائی حکومت مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہے جس پر پانی کی کمی کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پالیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں