بی این پی نے سانحہ مستونگ کی وجہ سے پارٹی کے انتخابی جلسے منسوخ کردئے،،سردار اختر جان مینگل

انتخابی جلسوں پر خرچ ہونیوالی رقم اب سانحہ مستونگ کے متاثرہ خاندانوں کو عطیہ کی جائیگی،ٹوئیٹر پر پیغام

منگل 17 جولائی 2018 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ کی وجہ سے پارٹی نے اپنے تمام انتخابی جلسے منسوخ کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

سردار اختر مینگل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے اپنے تمام انتخابی جلسے منسوخ کردئیے ہیں ، جلسے سانحہ مستونگ کی وجہ سے منسوخ کیے ہیں ، سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ انتخابی جلسوں پر خرچ ہونیوالی رقم اب سانحہ مستونگ کے متاثرہ خاندانوں کو عطیہ کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں