نئے گورنر بلوچستان کیلئے نگران حکومت میں شامل دو وزراء اور پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدے داروں نے بھاگ دوڑ شروع کردی

بدھ 15 اگست 2018 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) بلوچستان کی نگران حکومت میں شامل دو وزراء سمیت تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ایک ایک اہم عہدے دار بلوچستان کے گورنر شپ کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ قابل اعتماد ذرائع نے بد ھ کی رات کوٹیلی فون پر این این آئی کوبتایا کہ اس وقت بلوچستان کی نگران حکومت میں شامل دو وزراء جن کے عہدے کی مدت چند روز بعد ختم ہونی والی ہے ۔

(جاری ہے)

اور یہ نگراںوزراء گورنر کے عہدے کیلئے بھاگ دوڑ کررہے ہیںجن میں سے ایک بلوچ اور ایک پشتون ہے جبکہ گورنر بلوچستان کیلئے تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ )سے تعلق رکھنے والے دونوں عہدے دار پشتون ہیں۔اس وقت گورنر بلوچستان کیلئے چاروں امیدوار وں نے سخت بھاگ دوڑ شروع کردی ہے اور رابطوں کے سلسلوںمیں اچانک اضافہ کردیاہے۔ نئے گورنر بلوچستان کی نامزدگی تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین نامزد وزیراعظم عمران خان کرینگے انہوں نے اپنے قریبی کچن کابینہ سے صلح مشورہ شروع کردیاہے۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اتحادیوں نے بھی اس سلسلے میں آپس میں صلح مشورہ شروع کردیاہے ۔ کہ کس امیدوار کا نام گورنربلوچستان کیلئے سفارش کرکے وفاق کو بھیجوایا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں