گڈانی آر ایچ سی میں جدید اوپی ڈی کلینک اور ٹراماسینٹر قیام کے منصوبے پر عید سے قبل کام شروع کیا جائیگا

جمعہ 17 اگست 2018 00:14

کوئٹہ۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) گڈانی آر ایچ سی میں ٹراما سینٹر کے قیام ، اور ماڈرن آر ایچ سی بنانے کے منصوبے پر عملدرآمدکے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم لہڑی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں جوڈیشل مجسٹریٹ گڈانی ، جوڈیشل مجسٹریٹ حب جام ساقہ دشتی اایم ایس گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب ڈاکٹر عباس لاسی ، آر ایچ سی گڈانی کے انچارج ڈاکٹر یونس بلوچ،جی ایم کے الیکٹرک افضال ، ریکوری افسران رمیش کمار، آفتاب ، پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبران عامر ستار ، فرخ ، آصف اور دیگر اراکین نے شرکت کی ، اجلاس میں سی ایس آر کے تحت پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گڈانی میں فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ،شپ بریکرز ایسوسی ایشن نمائندوں نے کہا کہ گڈانی آر ایچ سی میں جدید اوپی ڈی کلینک اور ٹراماسینٹر قیام کے منصوبے پر عید سے قبل کام شروع کیا جائیگا ، اس سلسلے میں کنٹریکٹر کی خدمات حاصل اور سروے بھی مکمل کیا جاچکا ہے ، انھوں نے اجلاس میں بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری حکومت کو سالانہ خطیر ریونیو مختلف ٹیکسوں کی مد میں دے رہی ہے لیکن ابھی تک یہ انڈسٹری بجلی کی کم وولٹیج اور ناکارہ ٹرانسمیشن لائنوں کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے آر او پلانٹ اور دیگر منصوبے تعطل کا شکار ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شپ بریکنگ انڈسٹری کیلئے الگ فیڈر قائم اور شپ بریکرز کی جانب سے نئے کمرشل کنکشن کی درخواستیں جمع کرانے ، اور ٹرانسمیشن لائن نئے کھمبوں کی تنصیب پر بھی مشاورت کی گئی ،جی ایم کے الیکٹرک نے اجلاس میں بتایا کہ شپ بریکنگ انڈسٹری کی ترقی اور 24گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے الگ فیڈر کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے ا س پربھی کام کیا جائیگا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کے الیکٹرک کے افسران کو ہدایت کی کہ آر ایچ سی گڈانی کے ٹراما سینٹرمنصوبے کی ضروریات کے مطابق وولٹیج اور 24گھنٹے بجلی فراہمی کویقینی بنایا جائے متبادل ذرائع سے بجلی فراہمی کیلئے شپ بریکرز نے ہسپتال کے جنریٹر کی مرمت کی بھی سیشن جج کو یقین دہانی کرائی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں