کوئٹہ،اراکین بلوچستان اسمبلی کی جام کمال کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد

ہم جمہوری لوگ ہے اور عوام نے ہمیں ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے، خان طور اتمانخیل بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ،میر ضیاء اللہ لانگو ماضی میں ہونیوالے نا انصافیوں کاازالہ کرینگے اور بلوچستان کی پسماندگی ختم کر کے بے روزگار نوجوانوں کور وزگار کے مواقع میسر کرینگے، مختلف اراکین بلوچستان اسمبلی کی آن لائن سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) بلوچستان کے اراکین اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل، سردار مسعود لونی، نور محمد دمڑ اور میر ضیاء اللہ لانگو نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ہم جمہوری لوگ ہے اور عوام نے ہمیں ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے ماضی میں ہونیوالے نا انصافیوں کاازالہ کرینگے اور بلوچستان کی پسماندگی ختم کر کے بے روزگار نوجوانوں کور وزگار کے مواقع میسر کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں وزیراعلیٰ کے تقریب حلف برادری کے بعد ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا ہے کہ پہلے بلوچستان کے فیصلے بلوچستان سے باہر ہوتے تھے اب بلوچستان کے فیصلے یہاں ہوں گے اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب بھی یہاں ہوا عمران خان کو وزیراعظم بننے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے کہ وہ صوبے کے مسائل حل کریںگے بلوچستان عوامی پارٹی تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی عوام ستر سالہ فرسودہ روایات کو مستردکرتے ہوئے تبدیلی لائے ہیں بلوچستان کے مسائل بہت زیادہ ہیں اور ماضی میں حکومتوںکے کئے گئے وعدے وفا نہ ہوسکے اور قومیت کا نعرہ لگا کر حکومتیں حاصل کی گئیں مگر یہاں کے عوام اور صوبے کے حقوق کے لئے حقیقی معنوں میں آواز بلند نہیں کی گئی میرٹ کی پامالی کی گئی بلوچستان انتہائی پسماندگی کا شکار ہے اور ہمارے زخم اور دکھ گہرے ہیں ہماری وفاق سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ ان دکھوں کا مداوا کریں گے مشرف دور حکومت میں گیس رائلٹی کی مد میں سو ارب روپے منظور کرائے گئے جو ہمیں قسطوں پر ملے جس کے بعد جب ہم نے اپنے گیس کی مد میں بقایہ جات مانگے تو ہمیں مختلف حیلے بہانوں کا سامنا کرنا پڑا جب بھی وفاق سے کوئی حساب لینے جاتا ہے تو وہ ہمیں مختلف حربوں سے نظر انداز کرنے کی کوشش کرتے ہیں اب گوادر کے بارے میں بھی ایسا ہی تاثر ہے یہ نہ ہو کہ وفاق ہم سے یہ کہے کہ گوادر کا پانی ٹھیک نہیں اس میں جہاز صحیح طرح سے نہیں چلتے لہٰذا ہم اس کی آمدنی نہیں دے سکتے اب بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ہم جمہوری لوگ ہے اور عوام نے ہمیں ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے ماضی میں ہونیوالے نا انصافیوں کاازالہ کرینگے اور بلوچستان کی پسماندگی ختم کر کے بے روزگار نوجوانوں کور وزگار کے مواقع میسر کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں