مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس

جمہوریت کیلئے بیگم کلثوم نواز کی خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی ،مقررین کا خطاب

منگل 18 ستمبر 2018 20:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) جمہوریت کے لیے بیگم کلثوم نواز کی خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی ڈیکٹیٹر کے دور کا اُنہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اُن کی وفات سے مسلم لیگ ن اور پاکستانی عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ہم مادر جمہوریت اور مادر ملت کلثوم نواز کو جمہوریت کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں افسوس اس بات کا ہے کہ مرحومہ کے آخری ایام میں اُن کے شوہر قائدمسلم لیگ ن نوازشریف ان کے پاس نہ تھے پانامہ میں چار سو افراد کے نا م شامل ہیں جن میں سے دو کے خلاف فیصلہ سنا دیا گیا جبکہ 398 نام اب تک عوام کے سامنے نہیں لائے گے ان کا خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی جانب سے پریس کلب کوئٹہ میں منعقد تعزیتی ریفرنس سے مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل و ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ پارٹی کے سینئر رہنماء میر گواہر خان مینگل ،نسیم اچکزئی ،شاکر محمدحسنی ،طارق بٹ،نصیراچکزئی ،حسن مینگل،جہانگیر خروٹیعوامی نیشنل پارٹی کے رشید خان ناصر اور جماعت اسلامی کے حاجی قیوم کاکڑ ودیگرنے خطاب میں کیااُنہوں نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز کی جمہوریت کے لیے کی جانے والی جدجہد اور ملک و قوم سے محبت کسی سے پوشیدہ نہیں محترمہ فاطمہ جناح اورشہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ محترمہ کلثوم نواز کا نام بھی جمہوریت کے ہر دور میں روشن رہے گا محترمہ نے امریت دور میں ہمیشہ محکوم عوام کی آواز بلند کی اور جمہوریت و آئین کی بلادستی کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا اُنہوں نے کہا کہ اُن کی وفات نہ صرف پارٹی بلکہ پاکستان کے عوام کے لیے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے اُ ن جیسی باہمت ، بہادرخاتون صدیوں میں پیدا ہوتیں ہیں کچھ ناقد مخالفین کہے رہے تھے کہ قائد نواز شریف کی اہلیہ بیمار نہیں بلکہ ہمداردی حاصل کرنے کے لیے ڈرامہ رچارہی ہیں آج اُن لوگوں کو اپنے ان پست خیالات پر شرمندہ ہونا چاہئیے آج وہ ہم میں نہیں ہیں مگر اُن کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اُنہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف اور اُن کی بیٹی محترمہ کے آخری ایام میں اُن کے پاس نہ تھے ہر بیٹی اور شوہر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ آخری لمحات کے وقت اپنی والدہ ، اہلیہ کے پاس موجود ہو ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں چاہے فیصلے ہمارے خلاف ہی کیوں نہ ہوں لیکن ہم نے عدلیہ کا تقدس کبھی پامال نہیں کیا ہم ملک میں جمہوریت کی بلا دستی اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں تمام ادارے اپنی آئینی حدود اور دائرکار میں رہتے ہوئے ملک کی بہتری کے لیے کام کریں تعزیتی ریفرنس کے آخر میں بیگم کلثوم نواز کے اصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور کارکنان میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں