حلقہ48 سرکی کلاں کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے، قدرت الله مینگل

شہر کے قدیم علاقے کے مسائل حل کئے جائیں بصورت دیگر عوام کے ساتھ ملکر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے،یونین سیکرٹری بی این پی سرکی کلاں

پیر 22 اکتوبر 2018 16:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) بی این پی سرکی کلاں کے یونٹ سیکرٹری قدرت الله مینگل، ضلعی کونسلر حاجی شفاء مینگل،دوست محمد سرپرہ،ظہور محمد شہی،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری شہزاد مینگل اور دیگرنے اپنے بیان میں کہا کہ حلقہ48 سرکی کلاںجدید دور میں بھی کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے سٹریٹ کرائمز کی وارداتیں بڑھ گئی ہیںانہوں نے کہا کہ علاقے میںپانی کی شدید قلت نے اہل علاقہ کی نیندیں حرام کردیں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں واساکے متعلقہ حکام سے بارہا شکایات کرچکے ہیں مگر کوئی نوٹس ہی نہیں لیتا۔

(جاری ہے)

علاقے کے غریب عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑد یا گیا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن بھی صفائی، مہنگائی کے حوالے سے اقدامات کرنے میں ناکام ہوچکی ہے شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں کچرے اور گندگی کے ڈھیر نہ لگے ہوں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکی کلاں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائے بصورت دیگرہم عوام کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ کونسلر اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں