کوئٹہ،حکومت آسیہ مسیح کے معاملے میں بیرونی دباؤ مسترد کرے، الحاج مفتی محمد

حیات القادری رضوی بیرونی قوتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز آ جائیں ماضی میں وزارت مذہبی امور میں قائم کیا گیا تحفظ ناموس رسالت سیل دوبارہ بحال کیا جائے،صدر جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان

جمعرات 15 نومبر 2018 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ حکومت آسیہ مسیح کے معاملے میں بیرونی دباؤ مسترد کرے بیرونی قوتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز آ جائیں ماضی میں وزارت مذہبی امور میں قائم کیا گیا تحفظ ناموس رسالت سیل دوبارہ بحال کیا جائے حکومت کے سو روزہ ایجنڈے کی کسی شق پر عمل نہیں ہوا پی ٹی آئی کی خاتون ممبر پارلیمنٹ کی یہودیت نوازی شرمناک ہے وزیراعظم عاصمہ حدید سے وضاحت طلب کرے اور اسرائیل کے حوالے سے حکومتی موقف قوم کے سامنے پیش کیا جائے پاک سرزمین پر یہودی ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے عید میلادالنبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں عید میلاد کے ہر جلسے جلوس میں ناموس رسالت کے تحفظ کا حلف اٹھایا جائے گا الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سیاسی استحکام کے کئے مشترکہ کوششیں کریںاندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار پاکستان سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

قوم کو مایوسی اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے قومی معیشت کے استحکام کے لئے حکومت اور اپوزیشن مل کر‘‘ میثاق معیشت‘‘ تیار کریں عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام کے کئے نیشنل ایجنڈہ کی تیاری وقت کی ضرورت ہے پاک فوج کی کردار کشی کرنے والے ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیںپاک فوج نے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے کے لئے بے مثال جنگ لڑی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں