موجودہ حکومت کے اقدامات سے پوری قوم مطمئن نہیں ہے، مولانا خلیل احمد

تحریک انصاف تحریک بے انصاف میں تبدیل ہو گئے ہیں قوم کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا عوام کا اعتماد حکمرانوں سے مکمل ختم ہو رہا ہے، مرکزی امیر جمعیت علمائے اسلام نظریاتی

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر شیخ الحدیث مولانا خلیل احمد مخلص ‘ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے پوری قوم مطمئن نہیں ہے تحریک انصاف تحریک بے انصاف میں تبدیل ہو گئے ہیں قوم کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا عوام کا اعتماد حکمرانوں سے مکمل ختم ہو رہا ہے جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) پر حکومت کے اچھے اقدامات کی تعریف کی ہے اور ہر غلط اقدام کے سب سے زیادہ مخالفت کررہا ہے اجلاس سے مولانا عبدالقادر لونی ‘ مولانا محمودالحسن قاسمی ‘ مولانا محمد طاہر بنوری ‘ مولانا عبدالرئوف ‘ مولانا عبدالستار آزاد ‘ زبیرانجم ‘ سید عبدالستار چشتی ‘ قاضی گل رحمان عبدالرحیم ضیاء ‘ حافظ خیرمحمد ‘ مولانا اکرم شاہ و دیگر نے خطاب کیا اجلاس میں موجود ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ غور کر دیا گیا مولانا خلیل احمد مخلص نے کہا کہ ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا اس وقت پاکستان میں انتشار بیرونی قوتوں کے فائدہ میں ہے پاکستان کی داخلہ و خارجی پالیسی آزاد خود مختار ہونا چاہتی ہے لیکن یہاں پر ہمیشہ پالیسی پر بیرونی قوتیں اثرانداز ہوتی ہیں اور اب بھی اثرانداز ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکی کالونی بنانے والے حکمران ’’قومی مجرم‘‘ ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت افغانستان میں مکمل ناکام ہو گیا اور امارت اسلامیہ افغانستان امریکہ کو اس طرح شکست دے رہا ہے وہ اب دوسرے کسی اسلامی ملک پرحملہ کا تصور نہیں کرسکتا ہے اجلاس میں لبیک تحریک کی قیادت کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں ناموس رسالتؐ اور ختم نبوتؐ کے مسئلہ پر غوروخوص کردیا گیا ختم نبوتؐ کا مسئلہ ایمان کا مسئلہ ہے اور یہ ایک جذباتی و ایمانی معاملہ ہے حکمران اور عدلیہ اس حوالے سے نہ اپنے ایکو اور نہ ہی پاکستان کے مسلمانوں کو امتحان میں مزید ڈالیں آسیہ ملعونہ کے معاملہ میں حکومت اور عدلیہ کے تمام فیصلہ اور اقدامات کو مکمل مسترد کرتے ہیں آسیہ ملعونہ کی سزا کو فوری طورپر بحال کرکے سزا دی جائے ختم نبوتؐ کے قانون کو یا تو نہ لگایا جائے بلکہ اس کو مزید سخت سے سخت قرار دیا جائے انہوں نے کہا کہ جب گستاخوں کو سزا نہیں دی جاتی ہے تو یہ ان کی حوصلہ افزائی کا ایک طریقہ ہوتا ہے علماء اور دین دار مسلمانوں کا امتحان آخر کب تک انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور قاتلوں کو بے نقاب کرنے اور ان کو سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے اجلاس میں تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب اور مولانا محمد جمیل کے وفات پر تعزیت کی گئی کہ عالم اسلام عظیم داعیوں سے محروم ہوگئے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے لئے عبیداللہ حقانی جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا گیا اجلاس میں جمعیت طلباء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کابینہ کو تحلیل کرنے کے فیصلہ کی توثیق کردی گئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں