کوئٹہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کوئٹہ میں ڈاکٹر کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس، آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 14 دسمبر 2018 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں ڈاکٹر کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کی پیش رفت اور اب تک کئے گئے اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا جائے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی با حفاظت بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اور واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے وزیراعلیٰ نے شہر کی سیکورٹی میں اضافہ کر کے ہسپتا لوں ڈاکٹروں اور عام شہر یوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کی ہدایت بھی کی ہے۔ -12-18/--421

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں