حکومت بلوچستان نے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی

اتوار 16 دسمبر 2018 13:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) حکومت بلوچستان نے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی جو پندرہ روز میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوئٹہ جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے ،ٹیم میں آئی ایس آئی ،ایم آئی ، آئی بی ، اسپیشل برانچ ،،، سی ٹی ڈی کے نمائندے اور کیس کا انوسٹی گیشن آفیسر شامل ہوگا۔کوئٹہ میں ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو تین روز بعد بھی بازیاب نہ کرایاجاسکا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں